26 جون، 2015، 4:20 AM

ترکی کو دہشت گردوں کے ساتھ ملانے کا کسی کو حق نہیں

ترکی کو دہشت گردوں  کے ساتھ ملانے کا کسی کو حق نہیں

ترکی کے صدر اردوغان نےترکی سے شام میں دہشت گردوں کی رفت وآمد اورترکی کی سرحد سے دہشت گردوں کے کوبانی شہر پر دوبارہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دہشت گردوں کے ساتھ ملانے کا کسی کو حق نہیں ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نےترکی سے شام میں دہشت گردوں کی رفت وآمد اورترکی کی سرحد سے دہشت گردوں کے کوبانی شہر پر دوبارہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دہشت گردوں  کے ساتھ ملانے کا کسی کو حق نہیں ہے ۔ ترک صدر نے کہا کہ ہم کوبانی پر دہشت گردوں کے حملے کیم ذمت کرتے ہیں اور ہم نے 130 شامی زخمیوں کو اپنے اسپتالوں میں بھرتی کیا ہے۔ اردوغان نے کہا کہ سنی کرد پارٹیاں ہمیں بدنام کررہی ہیں جبکہ ہم دہشت گردوں کے ساتھ نہیں ہیں کوبانی سنی کردوں کا علاقہ ہے جس پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کرکے ہزآروں سنی کردوں کو بےگھر کردیا ہے جبکہ 28 افراد کے سرکاٹ دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی داعش دہشت گردوں کی تربیت کررہا ہے جس کا اعتراف خود ترک حکومت متعدد بار کرچکی ہے اور دہشت گردوں کی تربیت کے لئے ترکی کو سعودی عرب اور امریکہ فنڈ فراہم کرتے ہیں اور ترکی اس وقت دہشت گردوں کی سب سے بڑی پناگاہ بن گيا ہے۔

News ID 1856146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha